بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین-کرغزستان- ازبکستان ریلوے کی تعمیر تینوں حکومتوں کے علاقائی رابطے، خوشحالی اور استحکام کے فروغ سے متعلق ایک اسٹریٹجک فیصلہ ہے۔
شی نے جمعہ کے روز ریلوے منصوبے کے آغاز کی تقریب کے موقع پر اپنے مبارکباد کے خط میں اس بات کا ذکر کیا کہ ریلوے کی تعمیر اس اسٹریٹجک راہداری کو کھولنے سے متعلق تینوں ممالک کی مشترکہ امنگوں کی عکاس ہے۔
شی نے کہا کہ افتتاحی تقریب منصوبے کے تصور سے نفاذ کی طرف منتقلی کی علامت ہے جو تکمیل اور فعالیت کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
شی نے ریلوے کی تعمیر میں اعلیٰ معیار اور اعلیٰ کارکردگی میں پیشرفت یقینی بنانے کے لئے تینوں ممالک کے متعلقہ محکموں اور کاروباری اداروں کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
شی نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے لئے ریلوے کو ایک نئے مظاہرہ منصوبے کے طور پر تعمیر کرنے کی کوشش کرنا چاہئے تاکہ اس راستے کے ساتھ خطے میں معاشی اور سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہتر کردار ادا کرکے مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریبی چین ۔ وسط ایشیا برادری کے قیام میں نئی رفتار پیدا کی جاسکے۔