جمعہ, جنوری 24, 2025
ہومLatestمذاکرات میں دیکھیں گے حکومت کی نیت کیسی ہے ؟،عمر ایوب

مذاکرات میں دیکھیں گے حکومت کی نیت کیسی ہے ؟،عمر ایوب

پشاور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات میں دیکھیں گے حکومت کی نیت کیسی ہے ؟۔عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہے، ان سے مذاکرات ہوں گے،مذاکرات کے پہلے دور میں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی نیت کیسی ہے، یہ بھی دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہوئی، نہ مذاکراتی ٹیم کی ملاقات ہوئی ہے۔ ہم ملاقات کے لیے گئے تھے لیکن اس دن مجھے گرفتار کرلیا گیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!