چین کے صدر شی جن پھنگ بیجنگ میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے برازیل کے مختلف شعبوں سے وابستہ دوست شخصیات کے خطوط کا جواب دیتے ہوئے چین-برازیل دوستی میں ان کے کردار کو سراہا ہے۔
اپنے جوابی خط میں شی نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ چین۔برازیل دوستی نسل درنسل منتقل ہورہی ہے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 50 برس میں چین اور برازیل نے ایک ساتھ ترقی کی ہے، ہر خوشی و غم میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے پہاڑوں اور سمندروں پر پھیلی ہوئی دوستی قائم کی۔
شی نے کہا کہ چین برازیل کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کی دوستی کو نئے دور میں مزید مستحکم کرنے کو تیارہے۔ وہ چین۔برازیل تعلقات کو بڑے ترقی پذیر ممالک کے درمیان یکجہتی، ہم آہنگی، مشترکہ ترقی اور باہمی فائدے کی ایک خوبصورت مثال بنانے کے خواہشمند ہیں جو بنی نوع انسان کی ترقی اور امن کے مقاصد میں عظیم تر کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ برازیلی دوست چین کا دورہ کرکے چین کی جدیدیت کے مختلف پہلوؤں کا ذاتی طور پر مشاہدہ کریں جس کا وہ خیرمقدم کریں گے۔
شی نے امید ظاہر کی کہ چین اور برازیل کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد دونوں ممالک کے تعلقات آگے بڑھانے میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے چین۔برازیل دوستی کو یانگسی اور ایمازون دریا کی طرح ہمیشہ جاری رکھیں گے۔