چینی وزیراعظم سے قازق وزیراعظم کی ملاقات،تعاون بڑھانے پر زور

چینی وزیراعظم لی چھیانگ 7 ویں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش میں شرکت کے لئے آئے قازقستان کے اپنے ہم منصب اولزاس بکتینوف سے ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے شنگھائی میں قازقستان کے اپنے ہم منصب اولزاس بکتینوف سے ملاقات کی، جو 7 ویں چین عالمی درآمدی نمائش میں شرکت کے لئے یہاں موجود ہیں۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ 30 سال سے زائد عرصہ قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور قازقستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہےاور ایک دوسرے کے ساتھ مساوی سلوک کیا جس سے ہمسایہ ممالک کے درمیان اچھی دوستی اور باہمی فائدے کی ایک اچھی مثال قائم ہوئی ہے۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد، باہمی سیاسی اعتماد کو گہرا کرنے، بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرنے، باہمی مفاد کے تعاون کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کی خاطر قازقستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

چینی وزیراعظم نے دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ سال قازقستان میں چینی سیاحت کے سال کی کامیابی کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں۔ ثقافت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھائیں۔

اس موقع پر قازقستان کے وزیراعظم اولزاس بکتینوف نے کہا کہ قازقستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مزید مستحکم اور تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، ٹرانسپورٹیشن، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کا خواہاں ہیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے فریم ورک کے تحت روابط کو مضبوط بنائیں گے۔

اولزاس بکتینوف نے کہا کہ قازقستان سرمایہ کاری کے لئے چینی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts