چین کی اعلیٰ مقننہ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا

چین، قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی قومی عوامی کانگریس کی 14 ویں قائمہ کمیٹی کے 12 سیشن کے پہلے مکمل اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ مقننہ قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی 14 ویں قائمہ کمیٹی کا 12 واں اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی نے سیشن کے پہلے مکمل اجلاس کی پیر کے روز بیجنگ میں صدارت کی۔

قانون سازوں نے اسکول سے قبل کی تعلیم کے موسودہ قانون ، ثقافتی آثار کے تحفظ سے متعلق قانون کے ترمیمی مسودے، معدنی وسائل کے قانون کے ترمیمی مسودے، توانائی کے مسودہ قانون اور انسداد منی لانڈرنگ کے مسودہ قانون پر نظر ثانی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے تمام سطح پرعوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹیوں کی نگرانی سے متعلق قانون کے ترمیمی مسودے، قومی عوامی کانگریس اور مختلف سطح پر مقامی عوامی کانگریس میں نائبین کے بارے میں قانون کے ترمیمی مسودے ، ثالثی قانون کے ترمیمی مسودے، بحری امور قانون میں ترمیمی مسودے اور سائنس و ٹیکنالوجی کی تشہیر سے متعلق قانون کے ترمیمی مسودے پر بھی غور کیا۔

قانون سازوں نے موجودہ اضافی قرض کی جگہ مقامی حکومت کے لئے قرض کی حد بڑھانے سے متعلق ریاستی کونسل کے مسودہ قانون ، قانون سازوں کی پیش کردہ تجاویز کے جائزے سے متعلق متعدد رپورٹس، نائب کی اہلیت کے بارے میں رپورٹ اور اہلکاروں سے متعلق مسودہ قانون سمیت دیگر مسودوں کا بھی جائزہ لیا۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts