چینی وزیرخارجہ کی سلوواکیہ کے ہم منصب سے ملاقات

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی بیجنگ میں سلوواکیہ کے خارجہ اور یورپی امور کے وزیر جوراج بلانر سے ملاقات کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے سلوواکیہ کے خارجہ اور یورپی یونین کے امور کے وزیر جوراج بلانر سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

چینی وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ چین اور سلوواکیہ کے درمیان تزویراتی شراکت داری کا نیا رخ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بناتا ہے اور دنیا کو ایک مثبت پیغام دیتا ہے۔

چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے مل کر کام کرنے کو تیار ہے اور دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی پر زور دیتا ہے۔

اس موقع پر سلوواکیہ کے وزیرخارجہ جوراج بلانر نے کہا کہ سلوواکیہ ون چائنہ پالیسی پر سختی سے عمل پیرا رہے گا اور دوطرفہ تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کے لئے تزویراتی شراکت داری کے قیام کو ایک نئے نکتہ آغاز کے طور پر لینے کا منتظر ہے۔

راج بلانر نے مزید کہا کہ سلوواکیہ یوکرین کے بحران کے سیاسی حل پر چین اور برازیل کی جانب سے تجویز کردہ 6 نکاتی اتفاق رائے کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بات چیت و مشاورت کے ذریعے امن کے حصول کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی میں بین الحکومتی تعاون کے طریقہ کار پر مکمل عملدرآمد کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ اس دوران سلوواکیہ کے شہریوں کے لئے چین کی 15 روزہ آزاد ویزا پالیسی سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے چین۔یورپ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts