چین ۔ یواے ای صدور میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ پر مبارکباد کا تبادلہ

چینی صدر شی جن پھنگ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان سے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔

شی نے جمعہ کے روز اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور یو اے ای ایک دوسرے پر اعتماد کرنے والے اچھے دوست ہیں جو باہمی مفید تعاون میں اچھے شراکت دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 40 برس میں چین ۔ یو اے ای تعلقات نے مضبوط اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا۔ اس میں مضبوط سیاسی باہمی اعتماد، ترقیاتی حکمت عملی میں گہری ہم آہنگی، مختلف شعبوں میں بامعنیٰ عملی تعاون، عوامی قریبی و ثقافتی تبادلے اور علاقائی و بین الاقوامی امور میں مضبوط رابطے اور ہم آہنگی شامل ہے۔

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اپنے پیغام میں یو اے ای اور چین کے سفارتی تعلقات کی 40 ویں سالگرہ پر شی کو دلی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کی مسلسل ترقی ، خوشحالی اور مختلف شعبوں میں مزید تعاون سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts