چینی صدر شی جن پھنگ ایک تقر یب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے ڈینیئل فرانسسکو چھاپو کو جمہوریہ موزمبیق کا صدرمنتخب ہونے پر تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔
شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور موزمبیق روایتی دوستی کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہےجس کے باعث نتیجہ خیز عملی تعاون اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور بڑے خدشات پر مستقل حمایت حاصل ہوئی ہے۔
شی نے کہا کہ وہ چین۔موزمبیق تعلقات کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔شی نے مزید کہا کہ وہ منتخب صدر چھاپو کے ساتھ مل کرچین۔افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس کے نتائج پر عملدرآمد کرنے، روایتی دوستی کو فروغ دینے، باہمی مفید تعاون کو گہرا کرنے اور چین-موزمبیق تعاون کی جامع تزویراتی شراکت داری کو مسلسل آگے بڑھانے کی خاطر کام کرنے کے لئےتیار ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے لوگوں کو مزید فوائد فراہم کئے جا سکیں۔