اسلام آباد میں چین ۔ پاکستان تعاون کے موضوع پر سمپوزیم کا انعقاد

اسلام آباد میں ’’چین۔ پاکستان سدابہار اسٹریٹجک تعاون شراکت داری اور چینی طرز پر جدیدیت میں ترقی کی راہ کو سمجھنا‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ہانگ تنگ فورم میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

اسلام آباد (شِنہوا) اسلام آباد میں ’’چین۔ پاکستان سدابہار اسٹریٹجک تعاون شراکت داری اور چینی طرز پر جدیدیت میں ترقی کی راہ کو سمجھنا‘‘ کے موضوع پر ہانگ تنگ فورم منعقد ہوا۔

سمپوزیم میں سفارت کاروں، اسکالرز اور میڈیا نمائندوں سمیت تقریباً 100 افراد نے شرکت کی۔ فورم کا انعقاد شِنہوا نیوز ایجنسی اور اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد ( آئی ایس ایس آئی) نے مشترکہ طور کیا تھا۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے کے وزیر شی یوآن چھیانگ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ چین دنیا کے ساتھ ترقی کے مواقع بانٹنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے ہمسایہ اور سدا بہار اسٹریٹجک تعاون کرنے والے شراکت دار ہیں اور باہمی مفید تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوا ہے۔

چین میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خالد نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس میں چینی طرز کی جدیدیت کے لئے ایک عظیم اسٹریٹجک خاکہ منظورکیا گیا تھا۔

مسعودخالد نے کہا کہ پاکستان ، چین سے اپنے آزمودہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین  ختم نہ ہونے والے تعلقات ہیں۔ پاکستان کو خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہونے اور دونوں ممالک و علاقائی ترقی کو بہتر طریقے سے فائدہ پہنچانے کے لئے چینی طرزکے جدیدیت کے ترقیاتی ماڈل سے سیکھنا چاہئے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر مدثر اقبال نے کہا کہ چینی جدیدیت کا نکتہ نگاہ نہ صرف چینی عوام کو فائدہ پہنچا رہا ہے بلکہ یہ عالمی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ۔ چین آہنی دوستی دونوں ممالک کو شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور آگے بڑھنے کے قابل بنائے گی ۔ یہ مشترکہ خوشحالی اور غیرمتزلزل دوستی کا مستقبل تشکیل دے گی۔

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے چائنہ اسٹڈی سینٹر کے سینئر مشیر حسن داؤد بٹ نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ صنعت، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت ، ماحول دوست توانائی اور ٹیکنالوجی اختراع جیسے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے۔

تقریب میں آئی ایس ایس آئی بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین خالد محمود نے کہا کہ پاکستان اور چین کے میڈیا اور تھنک ٹینکس کو دونوں ممالک کے درمیان سدابہار اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے کے لیے کوششیں تیز کرنی چا ہئیں۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں