شِنہوا کے صدر کی وینزویلا کے وزیر مواصلات و اطلاعات سے ملاقات

چین، شِنہوا نیوزایجنسی کے صدر فو ہوا وینزویلا کے وزیر مواصلات و اطلاعات فریڈی نانیز سے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
بیجنگ (شِنہوا) شِنہوا نیوزایجنسی کے صدر فو ہوا نے وینزویلا کے وزیر مواصلات و اطلاعات فریڈی نانیز سے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران فو نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ چین۔ وینزویلا تعلقات گزشتہ ستمبر میں سدا بہار اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کئے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شِنہوا وینزویلا کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ باہمی مفید تعاون اور عوامی تبادلوں کی داستانیں بیان کرکے دونوں عوام کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ اور دوستی گہرا کرنے میں میڈیا کی قوت استعمال ہوسکے۔

اس موقع پر وینزویلا کے وزیر مواصلات و اطلاعات فریڈی نانیز نے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عملدرآمد ، میڈیا تبادلے و تعاون مزید گہرا کرنے، ٹیکنالوجی میں تبدیلیوں کے تحت میڈیا کی ذمہ داریوں اور اہداف کا تلاش، مواقع کا تبادلہ اور چیلنجز کا ملکر مقابلہ کرنے کے لئے شِںہوا کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں