اسلام آباد، چینی وزیراعظم لی چھیانگ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس میں شرکت اور پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل کرکے چارٹرڈ طیارے سے بیجنگ واپس پہنچ گئے۔
وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال اور پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے چینی وزیراعظم لی کو ہوائی اڈے سے رخصت کیا۔