پاک چین تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی، مشترکہ اعلامیہ

اسلام آباد ، چینی وزیراعظم لی چھیانگ پاکستانی ہم منصب شہبازشریف سے ملاقات کےدوران مصافحہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

اسلام آباد (شِنہوا) چین اور پاکستان کے تعلقات تزویراتی اہمیت کے حامل ہیں اور چین۔پاکستان تعاون میں خلل ڈالنے یا اسے کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان ہمہ جہت اور اعلیٰ معیار کے تعلقات قائم ہیں۔

چین کی طرف سے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات ان کے خارجہ تعلقات میں ترجیح ہیں۔

پاکستان کی طرف سے اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات اس کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں جبکہ چین کی طرف سے یہ بات کہی گئی کہ چین کی خارجہ پالیسی میں چین اور پاکستان کے تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔

فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔پاکستان تعلقات کے فروغ کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں