اسلام آباد، چینی وزیراعظم لی چھیانگ پاکستانی ہم منصب شہبازشریف کے ساتھ ایوان وزیراعظم میں مذاکرات کررہے ہیں۔(شِنہوا)
اسلام آباد (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے قانون ساز اداروں کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے تیار ہے اور قانون پر مبنی حکمرانی، قانون سازی کی نگرانی اور عوام کی زندگی کی بہتری کے حوالے سے ایک دوسرے سے سیکھتے ہوئے دو طرفہ دوستی کو فروغ د یا جا ئے گا۔
لی نے منگل کے روز پاکستان کی سینیٹ کے چیئر مین یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کے دوران کہا کہ 73 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں ایک مضبوط ترقی کی رفتار برقرار رہی ہے۔
چین پاکستان کے ساتھ مل کر صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی رہنماؤں کے درمیان طے پانے والی اہم مفاہمت پر عمل درآمد کرنے، روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، عملی تعاون کو وسعت دینے، چین پاکستان تعلقات کو بلند کرنے اور دونوں ملکوں کے عوام کو مزید ٹھوس فوائد کی فراہمی کی خاطرکام جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔
لی نے نشاندہی کی کہ چین پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، تذویراتی رابطے کو مضبوط کرنے اور ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرنے کا خوا ہشمند ہے۔
لی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی مفاد کی بنیاد پر تعاون امید افزا ہے۔ دونوں فریقین کو مشترکہ کوششیں جاری رکھنی چاہئیں تاکہ اقتصادی ہم آہنگی کو عملی تعاون کے نتائج میں تبدیل کیا جا سکے۔
لی چھیانگ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ پاکستان کی سینیٹ اور قومی اسمبلی دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ کے لیے ایک مضبوط قانونی ماحول فراہم کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان۔ چین دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا فروغ پاکستان میں وسیع اور گہری عوامی حمایت کا حامل ہے۔
پاکستان شی کی قیادت میں چین کی جانب سے حاصل کی گئی عظیم کامیابیوں کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتا ہے اور گزشتہ برسوں میں پاکستان کی ترقی کے لیے چین کی گراں قدر امداد پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔
پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو بھرپور سرا ہتے ہوئے اس میں فعال شرکت کررہا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کامیابی کے ساتھ جاری ہے جو دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد فراہم کر رہی ہے۔
پاکستان کی سینیٹ اور قومی اسمبلی چین کی قومی عوامی کانگریس کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے، باہمی مفاہمت اور اعتماد کو بڑھانے اور پاک۔ چین تعلقات کی مسلسل اور گہرائی میں ترقی کو مشتر کہ طور پر آ گے بڑ ھا نے کے لئے پر عزم ہیں۔