پی ٹی آئی کو کہا تھا خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی توڑ کر غلطی کی،یوسف رضا گیلانی

کراچی: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کہا تھا خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی توڑ کر غلطی کی، ملک میں قتل بھی ہو جائے تو ٹیبل پر بیٹھنا ہوگا، بی بی شہید نے کبھی مذاکرات کا راستہ نہیں چھوڑا تھا۔تفصیلات کے مطابق قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مزار قائد پر حاضری دینے آیا ہوں، میں پہلے ان کی قبر پر نہیں گیا تھا، آج بیسمنٹ میں ان کی قبر پر بھی گیا، میں ایک بار وزیر بھی تھا تو مزار قائد کی تزئین و آرائش میرے ذمے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آئین بنانے والے ننگے پاؤں مزار قائد آتے تھے، قائد اعظم سے لوگ پوچھتے تھے آپ ملتان کیوں نہیں جاتے ہیں تو وہ میرے والد کے بارے میں کہتے تھے وہاں گیلانی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسائل ضرور ہیں، ملک میں 65فیصد نوجوان ہیں، ہمارے لیڈر بلاول بھٹو بھی نوجوان ہیں ، ہم حکومت کے ساتھ ملکر پاکستان کے مسائل حل کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک کمیٹی بنائی تھی، مجھے یاد ہے اس وقت شاہ محمود قریشی کے علاوہ اور لوگ بھی تھے ہم نے اس وقت انہیں انتخابات کی تاریخ دے دی تھی، پھر انہوں نے کہا ہم پوچھ کر بتائیں گے، میں نے اس وقت ان کو کہا کہ آپ نے کے پی اور پنجاب اسمبلی توڑ کر غلطی کی ہمارے ملک میں اگر قتل بھی ہو جائے تو ٹیبل پر بیٹھنا ہوگا، بی بی شہید نے بھی کبھی مذاکرات کا راستہ نہیں چھوڑا تھا ۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts