جہاں مالیاتی سکینڈل ہو وہاں 2خاندان نہ جگمگائیں یہ نہیں ہو سکتا، فواد چودھری

ملتان: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جہاں بھی مالیاتی سکینڈل ہو وہاں 2خاندان نہ جگمگائیں یہ نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ کو دبئی پراپرٹی لیکس کا نوٹس لینا چاہئے، مذاکرات بارے ماحول بنانے کیلئے عدت کیسز ختم کرنا ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ دبئی پراپرٹی لیکس کی تحقیقات ہونی چاہئے اور سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ، 1ارب ڈالر کیلئے بجلی، گیس کے بل کہاں کہاں پہنچ دیئے گئے ہیں، پاکستانیوں کا 11ارب ڈالر باہر پڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جہاں بھی کوئی مالیاتی سکینڈل ہو وہاں یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ 2خاندان جگمگا نہ رہے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ان کو اس لئے برا لگتا ہے کہ وہ کرپشن کیخلاف بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے بات ہوسکتی ہے اس کیلئے ماحول کی ضرورت ہے، ایک بار ماحول بنا دیں پھر سب سے بات ہو سکتی ہے لیکن ماحول بنانے کیلئے عدت کے کیسز کو ختم کرنا ہوں گے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ کسانوں کے پیسے پر دبئی میں پراپرٹیز لی جارہی ہیںاور کسان یہاں رل رہا ہے ۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts