وزیر خارجہ اسحاق ڈار 13 مئی کو چین کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار 13 مئی کو چین کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، چینی ہم منصب سے علاقائی ،جغرافیائی سیاسی منظر نامے اور کثیرجہتی فورم پر دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 13سے 16مئی تک چین کا 4روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کی صدارت کریں گے۔ترجمان کے مطابق فریقین اقتصادی و تجارتی تعاون سمیت پاک چین دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیں گے دونوں رہنماء علاقائی ،جغرافیائی سیاسی منظر نامے اور کثیرجہتی فورم پر دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
ترجمان کے مطابق سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے موقع پر وزیر خارجہ کی چینی رہنماؤں، سینئر وزراء اور سرکردہ کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts