پی ٹی آئی کے کسی کیساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کسی کیساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، 9 مئی کو بہانہ بنا کر ہمیں نشانہ بنایا گیا، ایک پارٹی کو فائدہ دے کر جعلی حکومت بنائی گئی، موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، نہ ہی بیک ڈور چینلز میں کوئی بات چیت ہو رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک تب آگے بڑھے گا جب قانون کی عمل داری ہوگی، 9مئی کو بہانہ بنا کر ہمیں نشانہ بنایا گیا اور ایک پارٹی کو فائدہ دے کر جعلی حکومت بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، خیبر پختونخوا کو فنڈز اور مرضی کا چیف سیکرٹری نہ دینا افسوس ناک بات اور فیڈریشن کیخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی ذات اور انا سے باہر کریں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت پارٹی کا اہم ورکر ہے، ان کی پارٹی کیلئے خدمات ہیں، انہیں سیاسی کمیٹی سے ہٹانے سے متعلق معلومات نہیں ہیں۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts