جماعتِ اسلامی کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: لیاقت بلوچ

لاہور: نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف گندم اسکینڈل کے ذمے داروں کو قوم کے سامنے لائیں، سابق نگراں اور موجودہ حکومت کے زراعت دشمن فیصلوں میں کسان پس کر رہ گئے۔
لیاقت بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے کسانوں سے گندم نہ خریدی تو جماعتِ اسلامی حکمرانوں کا گھیراؤ کرے گی، جماعتِ اسلامی کے احتجاجی کیمپوں پر انتظامیہ کارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے۔
دوسری جانب جماعتِ اسلامی کسان بورڈ نے سرگودھا خوشاب روڈ پر احتجاج کیا۔امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر کسانوں نے احتجاجی کیمپ قائم رکھا ہے۔اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گندم کا سرکاری نرخ 5 ہزار روپے مقرر کیا جائے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts