خضدار : خضدار میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک صحافی جاں بحق، 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے چمروک میں قومی شاہراہ سلطان ابراہیم روڈ پرایک گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو حکام نے شہید کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے۔ ایس ایچ او سٹی کے مطابق محمد صدیق مینگل گاڑی پر اپنے گھر سے یونیورسٹی جارہے تھے،
واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments