اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزادی اظہار جمہوریت کی بنیاد اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے،غزہ کوریج کے دوران جان قربان کرنیوالے صحافی ہیرو ہیں،میڈیا کو سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے فریقین کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آزادی صحافت کے عالمی دن پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافت اور اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد، شہری حقوق کے تحفظ کی دیوار اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے، دنیا بھر میں سچائی کی جنگ لڑنے والے صحافیوں، اہل قلم، کیمرہ مینوں اور دیگر میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ غزہ میں کوریج کے دوران جان قربان کرنے والے صحافی ہیرو ہیں، جبر سے لڑنا اور سچائی سامنے لانا ہی آزادی صحافت کے عالمی دن کا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے فریقین کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 16ماہ کی حکومت کے دوران میڈیا کے تحفظ کیلئے قانون سازی ہوئی،حکومتی اقدامات سے پاکستان کے پریس فریڈم کے عالمی انڈیکس میں 7درجے بہتری آئی۔
پسندیدہ ویڈیوز
متعلقہ خبریں
Load/Hide Comments
موسم
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days