وفاقی وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات ، چینی شہریوں کی سیکیورٹی بارے تبادلہ خیال

کراچی : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی عزیز ہے، دشمن کی پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش کو ناکام بنائینگے، چینی شہریوں کی آمدورفت کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا جہاں چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور چینی قونصلیٹ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرداخلہ نے پاکستان خصوصا کراچی میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی بہت عزیز ہے، چینی شہریوں کی آمدورفت کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے، دشمن پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، اس کی ایسی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔اس موقع پر چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے سکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Author