استحصالی طریقوں کے خاتمے ،مزدوروں کیلئے سماجی تحفظ کے پروگرام شروع کرنا ہونگے، آصف زرداری

اسلام آباد : صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ استحصالی طریقوں کے خاتمے ،مزدوروں کیلئے سماجی تحفظ کے پروگرام شروع کرنا ہوں گے،محنت کش و مزدور طبقے کیلئے ایسا سازگار ماحول پیدا کیا جائے جہاں ان کی قدر اور عزت کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق یوم مئی پر اپنے ایک بیان میں صدر آصف زرداری نیمزدوروں کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش طبقے کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ملک میں محنت کش اور مزدور طبقے کیلئے ایسا سازگار ماحول پیدا کیاجائے جہاں ان کی قدر اور عزت کی جائے، آجر منصفانہ اجرت، مزدوروں کی سلامتی اور صحت کیلئے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے انتھک کوششیں کرنیوالے محنت کشوں اور مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منایا جا رہا ہے، ہم مزدور کے وقار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ اور ان کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔صدرنے کہا کہ استحصالی طریقوں کے خاتمے اور مزدوروں کیلئے سماجی تحفظ کے پروگرام شروع کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts