سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر 28اور 29اپریل کی درمیانی شب کو آپریشن کیا،اس دوران فائرنگ تبادلے میں4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts