راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں ہے،پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا،عوام کے تعاون سے پاکستان میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ گرین پاکستان اینیشیٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں ہے، منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرولز ہماری توجہ پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب ملکر منفی قوتوں کو رد کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں، عوام کے تعاون، سپورٹ سے پاکستان میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔
پسندیدہ ویڈیوز
متعلقہ خبریں
Load/Hide Comments
موسم
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days