ایرانی صدر کا دورہ لاہور، مزار اقبال پر حاضری، پھول رکھے، فاتحہ خوانی

لاہور: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پاکستانی عوام کے جذبات کی قدر کرتا ہوں خواہش تھی عوامی اجتماع سے خطاب کرتا مگر چند وجوہات کی بناء پر ایسا نہ ہوسکا،علامہ اقبال کی شخصیت بہت اہم ہے، الہامی صلاحیت نے باطل قوت اور استعمار کے خلاف کھڑا ہونا سکھایا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورپہنچنے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور صوبائی کابینہ کے ارکان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا پرتپاک استقبال کیا۔استقبال کرنیوالوں میں سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمی بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع ، صوبائی وزرا سلمان رفیق، بلال یاسین، چوہدری شافع، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر سمیت دیگر حکام موجود تھے۔بعد ازاں ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی ،پھول رکھے ،فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ خواہش تھی کہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتا لیکن چند وجوہات کی بنا پر ایسا نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام کے جذبات کی قدر کرتا ہوں اور پاکستان کے عوام کو ایرانی سپریم کمانڈر کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت بہت اہم ہے، ان کی الہامی صلاحیت نے باطل قوت اور استعمار کے خلاف کھڑا ہونا سکھایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام اور پاکستان کے عوام کے درمیان انسیت کا رشتہ پایا جاتا ہے۔ غزہ سے متعلق پاکستان کے موقف کو سراہتے ہیں، غزہ کی جنگ میں فلسطین کی فتح ہوگی۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts