اسلام آباد : پاکستان اور یو اے ای نے کثیر جہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال کا مقابلہ کرنے پر ان کی تعریف کی۔وزیراعظم نے بتایاکہ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جن میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ۔وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اجتماعی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اس شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کریں۔ اماراتی صدر نے وزیراعظم کی نیک تمناؤں کو سراہا،دونوں رہنماؤں نے کثیر جہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پسندیدہ ویڈیوز
متعلقہ خبریں
Load/Hide Comments
موسم
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days