پاکستان کے دیرینہ دوست، چینی نائب وزیرخارجہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے


پاکستان کے دیرینہ دوست چینی نائب وزیر خارجہ سُن وی ڈونگ ہفتہ کی شام اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ اپنے سرکاری دورے کے دوران سی پیک اور باہمی تعاون کے سلسلے میں اہم ملاقاتیں اور اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
وہ اسلام آباد میں اتوار کو بین الاقوامی تعاون اور رابطہ کاری پر CPEC-جوائنٹ ورکنگ گروپ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی چینی نائب وزیر خارجہ کے ساتھ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
سُن وی ڈونگ جون 2013 سے لیکر اکتوبر 2017 تک پاکستان میں چین کے سفیر کے طور پر تعینات رہے۔ انکے دور میں سی پیک کا آغاز ہوا اور پاک چین تعلقات کو ایک نئی جہت ملی۔
امید کی جا رہی ہے کہ ان کے دورے کے دوران پاکستان اور چین اہم امور پر پیشرفت حاصل کرلیں گے۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts