سیکورٹی فورسز کا بلوچستان میں‌آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس بیس آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے بھی سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن اور استحکام سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts