پاک فوج کے عظیم مجاہد میجر شبیر شریف کا 52واں یومِ شہادت


پاکستان فوج کے عظیم اور نڈر مجاہد میجر شبیر شریف شہید کا 52 واں یوم شہا دت ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق 1971کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو میجر شبیر شریف کے 52ویں یوم شہادت پر افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شبیرشریف نے سلیمانکی ہیڈورکس کے قریب 43بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 4ٹینکوں کوتباہ کیا تھا ،میجر شبیر شریف شہید نے ساتھیوں کیساتھ مل کر دشمن کی 2بٹالین کے جوابی حملے بھی پسپا کئے۔ آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا ہے کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخرہے۔واضح رہے کہ میجر شبیر شریف واحد شخصیت ہیں جنہیں نشان حیدر اور ستارہ جرت کے اعزازات سے نوازا گیا۔وہ 28اپریل 1947ء کو گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پیدا ہوئے اور 1964 میں 21سال کی عمر میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی،1965 کی جنگ میں وہ بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ شریک ہوئے اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا جس پر انہیں ستارہ جرت سے نوازا گیا، 1971 کی پاک بھارت جنگ میں بھی اسی عزم وحوصلے کے ساتھ دشمن کی فوج کو تہس نہس کیا، وہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے بھانجے تھے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts