میں گیٹ نمبر4 کی پیداوار ہوں، شیخ رشید نے تسلیم کرلیا

سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا آخر کار یہ بات تسلیم کرلی ہے کہ وہ جی ایچ کیو راولپنڈی کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں۔ شیخ رشید جو ہمیشہ دوسرے سیاستدانوں کو یہ طعنے دیتے رہتے تھے کہ وہ گیٹ نمبر 4 کے گملے کی پیداوار ہیں نے کہا ہے کہ انھوں نے ہمیشہ گیٹ نمبر4 کا ساتھ دیا مگر انھیں نظر لگ گئی۔ انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چلے کے اثرات باقی ختم نہیں ہوئے، ایسے شہروں میں مقدمات درج ہوئے جہاں کبھی گیا ہی نہیں،مخالفین سیاسی مہم چلاتے رہیں فرق نہیں پڑتا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ چلے کے دوران میرے خلاف ایسے شہروں میں مقدمات درج ہوئے جہاں کبھی گیا ہی نہیں، چلے کے اثرات ابھی باقی ہیں ختم نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جو بھی کیس ہیں وہ مجھے بتائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین سیاسی مہم چلاتے رہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے، مجھے اللہ سے مدد کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں آپ سیاست نہیں کرتے لیکن جس دن الیکشن شیڈول آئے گا اس دن ہم ہی سیاست کریں گے، ابھی کسی کو سمجھ نہیں آ رہی ملکی سیاست کس طرف جا رہی ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے، عوام سیاست دانوں سے زیادہ سمجھ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 21اکتوبر کو نواز شریف واپس آئے اور 22اکتوبر کو میں آیا، میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر 4کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی ہے، نواز شریف کو کب نظر لگتی ہے اس کا انتظار کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات ایک دن تو اس ملک میں ہونے ہی ہیں، لیکن انتخابات سیاسی جماعتوں میں ہونے چاہئیں، اداروں اور سیاسی جماعتوں میں نہیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts