غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والا بھارتی باشندہ گرفتار

خان پور: غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 18 سالہ بھارتی شہری کو حساس ادارے نے گرفتار کرلیا۔ خان پور میں چاہ گھنیاں والا کے مقام پر حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا، اور جب تفتیش کی گئی تو پکڑا گیا نوجوان بھارتی باشندہ نکلا۔ حکام کے مطابق گرفتار کئے گئے 18 سالہ نوجوان کا نام بپن ولد متلہ ہے، اور اس کا تعلق بھارتی صوبہ راجستھان ایم پی سے ہے۔ جو رات کے اندھیرے میں بھارت راجھستان بارڈر ایریا سے غیر قانونی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔ چولستان رینجرز نے ڈیزٹ ایریا چاہ گھنیاں والا کے مقام سے نوجوان کو حراست میں لے لیا، دوران تلاشی 110 انڈین کرنسی کے نوٹ برآمد ہوئے، اور تفتیش میں نوجوان اپنی موجودگی کی معقول جگہ وجہ نہ بتاسکا۔ بھارتی شہری کو ابتدائی تحقیقات کے بعد رینجرز نے مزید کارروائی کیلئے تھانہ اسلام گڑھ پولیس کے حوالے کردیا، اسلام گڑھ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts