دس فیصد صارفین بھی بجلی بل ادا نہیں کرتے

سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دس فیصد صارفین بھی بجلی کے بل ادا نہیں کرتے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ مئی جون میں بجلی کی طلب زیادہ ہوتی ہے، مئی جون میں بجلی کی زیادہ لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مئی جون میں مہنگے فیول پر بجلی بناکر فراہم کی گئی۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں فیصلہ ہوا تھا کہ مارکیٹیں جلد بند کی جائیں گی، پرویز الہیٰ وزیرِاعلیٰ بنے تو انھوں نے مارکیٹوں سے متعلق تعاون چھوڑ دیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دکانداروں کی لابی ہوتی ہے، مارکیٹیں جلد بند کرانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

Author