شِنہوا اور انٹر نیشنل سکول سپورٹس فیڈریشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

چین ، شِنہوا نیوز ایجنسی کے زیر اہتمام چین کی تاریخی تبدیلی پر دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ تصویری نمائش میں ایک خاتون کا تصاویر کے لئےایک انداز۔(شِنہوا)

جنیوا (شِنہوا) شِنہوا نیوز ایجنسی اور انٹرنیشنل اسکول اسپورٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) نے دنیا میں اسکول کھیلوں کے فروغ سے متعلق تعاون کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔

فریقین نے آئی ایس ایف کے تمام مقابلوں کی خبروں اور معلومات میں تبادلے و تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ورلڈ اسکول اسپورٹس گورننگ باڈی نے جنوری میں اپنا صدر دفتر بیلجیئم کے شہر برسلز سے سوئٹرزلینڈ کے شہر لوزان منتقل کیا تھا تاکہ ملک میں موجود بین الاقوامی اولمپک کمیٹی، بین الاقوامی فیڈریشنز اور اداروں سے اپنے روابط کو فروغ دے سکے۔

چین کو 2024 سے 2028 تک لگاتار تین آئی ایس ایف فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی ملی ہے۔ چین کے علاقے دالیان میں مئی کے دوران 2024 ایڈیشن کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا تھا۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں