افغان کھلاڑی راشد خان 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے

کابل: افغانستان میں افغان طالبان کی حکومت کے آنے کے بعد سے جہاں کئی لحاظ سے تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، وہیں اب افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی بالآخر 4 سال بعد وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔ جبکہ حکومت کے زیر انتظام پروگرامز میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔معروف افغان کھلاڑی راشد خان 4 سال بعد وطن واپس لوٹ آئے ہیں، راشد خان گزشتہ 4 سال تک افغانستان سے باہر تھے۔تاہم اب کابل ایئر پورٹ پر کھلاڑی کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے، جہاں کرکٹ بورڈ کے ممبران بھی موجود تھے۔
اسی دوران راشد خان کے ہمراہ افغان طالبان کے مقامی رہنما بھی موجود تھے، جو کہ کھلاڑی کے ہمراہ تصاویر بنوا رہے تھے۔راشد خان کی کابل ایئرپورٹ سے لے کر افغان کرکٹ بورڈ جانے تک کی ویڈیو افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی۔اگرچہ کھلاڑی سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں کہ راشد خان طالبان حکومت کے باعث کابل نہیں آ رہے تھے، لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق راشد خان مصروف شیڈول کے باعث آبائی ملک نہ جا سکے تھے۔
انڈین پریمئیر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کا حصہ رہنے والے راشد خان کو آج صبح کابل ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا جہاں سرکاری طور پر ان کا استقبال کیا گیا۔واضح رہے راشد خان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کی تیاری کے لیے افغانستان پہنچے ہیں جہاں سے افغان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts