چین کے شین ژو-18 کے خلا نوردوں کا مشن مکمل،پیر کو زمین پر واپسی ہو گی

بیجنگ کے ایئروسپیس کنٹرول سنٹر پر شین ژو-18 اور شین ژو-19 خلائی جہازوں کا عملہ ایک دوسرے سے محو گفتگو ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے شین ژو-18 خلائی جہاز کے عملے نے ایک تقریب میں ملک کے خلائی سٹیشن کی چابیاں شین ژو-19 کے عملے کے حوالے کردی ہیں۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق شین ژو-18 کا عملہ اب تمام امور انجام دے چکا ہے۔ 3 خلا نورد شین ژو-18 خلائی جہاز لے کر 4 نومبر کو چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں ڈونگ فینگ لینڈنگ کے مقام پر واپس آجائیں گے۔

عملے کی واپسی پر لینڈنگ کے مقام پر ان کے استقبال کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts