چین امریکی خلابازوں کی بحفاظت واپسی کا خواہشمند ہے، ترجمان

چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر لِن شی چھیانگ جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز میں پریس کانفرنس کررہے ہیں۔(شِنہوا)

جیوچھوان (شِنہوا) چین کے انسان بردار خلائی ادارے نے کہا ہے کہ چینی خلائی کارکن مدار میں موجود 2 امریکی خلابازوں پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں جو زمین پر واپسی میں تاخیر کا شکار ہوچکے ہیں اور ہم ان کی بحفاظت واپسی کے خواہشمند ہیں۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے ترجمان لِن شی چھیانگ نے شمال مغربی شہرجیو چھوان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم ناسا کے اپنے خلابازوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کو سراہتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی دونوں خلابازوں کی بحفاظت واپسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

ستمبر میں بوئنگ کے کیپسول میں خرابی کے سبب ناسا کے 2 خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں پھنس گئے تھے ۔ان کا یہ سفر صرف 8 روز کا تھا تاہم اب انہیں اگلے سال فروری کے اختتام تک اسپیس ایکس کے ذریعے واپسی کا انتظار کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انسان بردار خلائی پرواز ہمیشہ خطرات اور چیلنجز سے بھری ہوتی ہے ہیں اور خلابازوں کی حفاظت ہمیشہ دنیا بھر کی حکومتوں اور افراد کے لئے بڑی تشویش کا سبب رہی ہے ۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts