چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ گروپ خلا میں بھیج دیا

چین، جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے لانگ مارچ 2 سی کیریئر راکٹ سیٹلائٹس یاؤگان 43 صفر 3 گروپ کو لیکر خلا میں روانہ ہورہا ہے۔ (شِنہوا)

شی چھانگ (شِنہوا) چین نے لانگ مارچ۔ 2 سی کیریئر راکٹ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کا ایک نیا گروپ بدھ کو خلا میں بھیج دیا ہے۔

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے لانگ مارچ۔ 2 سی کیریئر راکٹ نے سیٹلائٹس یاؤگان 43 صفر 3 گروپ کے ہمراہ صبح 9 بجکر 9 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری اور انہیں طے شدہ مدار میں داخل کردیا۔

سیٹلائٹس نچلے مدار کے ستاروں کے لئے نئی ٹیکنالوجیز پر تجربات میں استعمال ہوں گے۔

یہ لانگ مارچ سیریز راکٹس کی 542 ویں پرواز تھی۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں