اسلام آباد : سیاسی رہنماؤں نے جماعت اسلامی کے رہنماء مشتاق احمد کیساتھ پولیس افسر کی بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا اسلام آباد پولیس کے افسران کو یہ تربیت دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیو دی غزہ مومنٹ اور جماعت اسلامی کے رہنماء سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کیساتھ اسلام آباد پولیس اہلکار کے افسر کی انگلی اٹھا کر بات کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے پولیس افسر کی بدسلوکی کی شدیدمذمت کی ہے۔ (ن) لیگی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ طاقت حق نہیں بلکہ حق طاقت ہے، مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ دنیا بھر کے با ضمیروں کی طرح غزہ میں نسل کشی کیخلاف آواز بلند کر رہے تھے ۔
پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیا اسلام آباد پولیس کے افسران کو یہ تربیت دی گئی ہے؟۔ اس حوالے سے مشتاق احمد نے کہا ہے کہ کاش اسلام آباد پولیس کا غصہ اس با اثر قاتل پر ہوتا جس نے ڈی چوک پر سیو غزہ کے کیمپ پر گاڑی چڑھائی تھی۔
Load/Hide Comments