یاسمین راشد ہسپتال سے جیل جانے پر بضد، بیڈ سے اتر کر کرسی پر بیٹھ گئیں

لاہور : رہنماء پی ٹی آئی یاسمین راشد نے ڈاکٹرز سے ہسپتال سے جیل بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے میں ٹھیک ہہوں، ہسپتال دل نہیں لگ رہا، جیل بھیجا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ڈاکٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ میری طبیعت پہلے سے بہتر ہے، ہسپتال میں دل نہیں لگ رہا، جیل بھیجا جائے، جیل میرا گھر ہے۔
ذرائع کے مطابق رہنماء پی ٹی آئی جیل جانے کی ضد کرتے ہوئے بیڈ سے اتر کر کرسی پر بیٹھ گئیں۔دوسری جانب میڈیکل بورڈ نے یاسمین راشد کو اینٹی بائیوٹک کورس پورا کرنے کیلئے مزید 2روز ہسپتال میںرکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہنماء پی ٹی آئی کی طبیعت بہتر ہے تاہم انہیں کمزوری ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts