پمز اسلام آباد، کنٹریکٹ پر بھرتی 100 سے زائد نرسنگ سٹاف کو فارغ کردیا گیا، ہاسٹل چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد: پمز ہسپتال میں ایف ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت بھرتی 100 سے زائد نرسنگ سٹاف کو نوکری سے فارغ کر کے ہاسٹل چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پمز سے ایف ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت بھرتی کئے گئے 100 سے زائد نرسنگ سٹاف کو زبانی حکم پر نوکری سے فارغ کرکے ہاسٹل چھوڑنے کا حکم دے دیا ۔
نوکریوں سے برطرف کئے جانے پر نرسنگ سٹاف نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بے سرو سامانی میں ایک دن کے نوٹس پر نکالا جا رہا ہے جبکہ کنٹریکٹ میں توسیع کیلئے ہسپتال انتظامیہ کے زبانی وعدوں پر چار ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں، اب ان کی جگہ غیر تربیت یافتہ افراد بھرتی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز رانا عمران سکندر نے کہا ہے کہ کنٹریکٹ ختم ہو چکا ہے ،اب یہ معاملہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور محکمہ صحت کے درمیان رکا ہوا ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts