گوجرخان ،نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 5افراد جاں بحق،15زخمی

گوجر خان: گوجرخان اور نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 5افراد جاں بحق ،15افراد زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کچھ روز تک ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
لاہور میں شدید گرمی کے بعد رات میں آندھی اور پھر بونداباندی ہوئی جس کے سبب کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی جبکہ گوجرخان اور نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 5افراد جاں بحق اور 15افراد زخمی ہوگئے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts