اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کی معاونِ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے بتایا ہے کہ پنجاب کے 9، سندھ کے 13اور بلوچستان کے 4 اضلاع ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہے، ہیٹ ویو کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے عوام کو مختلف ذرائع سے آگاہی دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم تیزی کیساتھ تبدیل ہو رہے ہیں، اس کا بہت بڑا نقصان فصلوں اور گلیشیرز پگھلنے کی صورت میں ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت پنجاب کے 9، سندھ کے 13اور بلوچستان کے 4 اضلاع ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ ہیٹ ویو کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، جنگلات کے قریب سگریٹ نوشی نہ کی جائے۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں جنگلات میں آگ لگی فائر فائٹرز نے فوری ایکشن لیکر آگ بجھائی، ان دنوں میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر این ڈی ایم اے کے نمائندے نے بتایا کہ جنوری اور فروری میں کم بارشیں اور معمول سے کم برف باری ہوئی، جبکہ مختلف ممالک میں اپریل میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ مارچ میں ہی ہم نے ہیٹ ویو کی گائیڈ لائن ڈیویلپ کر دی تھی، 22سے 30مئی تک سندھ، پنجاب، بلوچستان ہیٹ ویو کی زد میں ہیں۔
Load/Hide Comments