کراچی : عدالت نے مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے بارے کیس میں یوٹیوبر یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر کی نازیبا وڈیوز لیک کرنے کے کیس میں شریک ملزم یو ٹیوبر یاسر شامی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔یاسر شامی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی غیر حاضری کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کردی جس پر ملزم کے وکیل نے عدالت بتایا کہ ملزم لاہور سے آتے ہیں، لمبی تاریخ دیتے ہوئے ملزم کی ضمانت کی توثیق کی جائے جس پر عدالت نے ملزم یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں 6جون تک توسیع کردی۔
احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر شامی نے کہا کہ میں خود صحافی ہوں، میں نے صحافی اقدار پر کاربند رہتے ہوئے کام کیا، میں نے بلر کرکے ویڈیو چلائی، مجھ پر پیکا 21کا سیکشن لگایا گیا ہے، یہ ان کی جائیداد کا مسئلہ ہے، اسے میرے کندھوں پر رکھ کر چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں پر پورا اعتماد ہے۔
Load/Hide Comments