قومی ادارہ صحت نے کانگو بخار اور ٹائیفائیڈ بارے ایڈوائزری جاری

اسلام آباد : قومی ادارہ صحت نے کانگو بخار، ٹائیفائیڈ اور ہیٹ اسٹروک سے متعلق ایڈوئزری جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کی جانب سے کانگو بخار، ٹائیفائیڈ اور ہیٹ اسٹروک سے متعلق ایڈوئزری جاری کردی گئی ۔این آئی ایچ کے سینٹر فار ڈیزیزز کنٹرول نے سی سی ایچ ایف، ہیٹ سٹروک، سن سٹروک اور ٹائیفائیڈ بخار کی روک تھام اور کنٹرول بارے مشورے دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال ملک میں سی سی ایچ ایف کے 101کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ عید الاضحی کے دوران انسانوں اور جانوروں کے روابط سے اس بیماری کی منتقلی کے خطرات بہت زیادہ ہیں لہٰذا ہمیں کانگو بخار کے پھیلا کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔
وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ سی سی ایچ ایف نورووائرس کے پھیلاؤ سے ہوتا ہے جو گائیں، بکری، بھیڑ اور خرگوش جیسے جانوروں میں پایا جاتا ہے، جبکہ جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران ان کے خون میں موجود یہ وائرس لوگوں میں آسانی سے منتقل ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ کانگو بخار مختلف ذریعے سے متاثرہ شخص سے دوسروں لوگوں میں منتقل ہوسکتا ہے۔
ہیٹ اسٹروک اور سن اسٹروک کے کیسز سے بچاؤ کیلئے جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ کی وجہ سے شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہر سال ہیٹ ویو کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے، اور اس کے نتیجے میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے بیماری اور اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
ایڈوائزری میں عوام کو متعدد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا، جس میں براہ راست سورج کی روشنی سے بچنا، زیادہ سے زیادہ پانی پینا، نمکین کھانوں کا استعمال، ٹوپیاں پہننا اور ہلکے رنگ کے کپڑوں کا استعمال وغیرہ شامل ہیں۔
سی ڈی سی نے کہا ہے کہ پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں ٹائیفائیڈ بخار کا سب سے زیادہ بوجھ بن چکا ہے، صاف پانی کی کمی، حفظان صحت کے ناقص طریقوں اور حفاظتی ٹیکوں کی کم کوریج کی نگرانی ملک کو بیماریوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے زیادہ خطرے میں ڈال دیتی ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts