گندم درآمد سکینڈل ،وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران معطل

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے نگران دور حکومت میں اضافی گندم درآمد کرنے کے سکینڈل میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران کو معطل کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نگران دور حکومت میں اضافی گندم درآمد کرنے کے سکینڈل میں ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا۔وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے نگران دور حکومت کے کسی بھی اہم ذمہ دار کیخلاف کارروائی کی سفارش نہیں کی تاہم وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4افسروں کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جن افسران کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے ان میں سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی محمد آصف ،سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد ،فوڈ سیکیورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم اور ڈائریکٹر سہیل شامل ہیں، اس کے علاوہ ڈائریکٹر فوڈ سیکیورٹی پنجاب امتیاز گوپانگ کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ذمہ دار افسران پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا چارج لگایا گیا ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts