راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات کی اور دفاعی ،سیکیورٹی تعاون اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر گفتگو کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلوی دفاعی فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے پیر کو جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی، آمد پر انہیں تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، علاقائی صورتحال اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ دونوں اطراف سے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
بیان کے مطابق آسٹریلوی جنرل نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں کو سراہا۔
Load/Hide Comments