پنجاب ،ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام سکول 7 روز کیلئے بند کردیئے گئے

لاہور : حکومت پنجاب نے ہیٹ ویو کے پیش نظر پنجاب بھر کے تمام سکول 7روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جاری اعلامئے کے مطابق ہیٹ ویو کے باعث پنجاب کے سکول 25 سے 31 مئی تک بند رہیں گے ۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیٹ ویو بارے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21سے 27مئی کے دوران پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر ہے۔
ترجمان کے مطابق ہیٹ ویو کی لہر کے دوران میدانی علاقے خصوصا جنوبی پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ترجمان کے مطابق ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈی سیز کو عوامی مقامات پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ،محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts