اسلام آباد کے حساس علاقے میں کیبلز چوری، سرکاری رہائش گاہوں کے ٹیلیفون بند

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حساس علاقے میں ٹیلیفون کے کیبلز چوری ہوگئے، جس سے سرکاری رہائش گاہوں کے ٹیلیفون بند ہوگئے۔اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون تھری گلی نمبر 63 سے ٹیلیفون کیبلز چوری ہوگئیں۔
گلی میں موجود تمام سرکاری رہائش گاہوں کے ٹیلیفون بند ہوگئے، متاثرہ گلی میں چیئرمن سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد اور دیگر اہم شخصیات کے گھر ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے رات 3 سے 4 بجے کے درمیان واردات کی گئی۔پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ملزمان کی شناخت شروع کردی۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts