تفریحی مقام ناران 6ماہ بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا، ٹراؤٹ فش کے شکار کی اجازت بھی دیدی گئی

مانسہرہ: تفریحی مقام ناران کو 6 ماہ کی بندش کے بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 6 ماہ کی طویل بندش اور رکاوٹیں دور کر کے تفریحی مقام ناران کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
اس بارے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ عدنان خان نے بتایا ہے کہ سیاحوں کیلئے ناران تک شاہراہ کھول دی ہے، جھیل سیف الملوک اور بٹہ کنڈی وبابو سرٹاپ کو کھولنے کیلئے صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
چیئرمین ٹورازم پروموشن ایسوسی ایشن کاغان سیٹھ مطیع اللہ نے سیاحوں کو ناران آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا روڈ 6ماہ بعد کھلا ہے، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ سارے گلیشیر کلیئر ہوگئے ہیں۔انتظامیہ نے سیاحوں کو ٹراؤٹ فش کے شکار کی اجازت بھی دے دی ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts