ملک میں اگلے 25دنوں کے دوران 3ہیٹ ویو آنے کا خطرہ ہے، این ڈی ایم اے

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف شہروں میں اگلے 25 دن کے دوران تین ہیٹ ویوز آنے کا خطرہ ظاہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف شہروں میں اگلے 25 دن کے دوران تین ہیٹ ویوز آنے کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پہلی ہیٹ ویو کا خطرہ سندھ میں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری، سانگھڑ جبکہ پنجاب میں بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہے ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 16سے 30مئی کے دوران ان علاقوں میں درجہ حرارت 40ڈگری تک جاسکتا ہے اور گرمی اس سے بھی زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے ،ہیٹ ویو کا پہلا اسپیل 2سے 3دن جاری رہ سکتا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق مئی کے آخر یا جون کے شروع میں دوسری ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جس میں درجہ حرارت 45 درجے تک جاسکتا ہے جو 4تا 5دن جاری رہے گا۔این ڈی ایم اے کے مطابق تیسری ہیٹ ویو جون کے پہلے 10دنوں کے دوران ہوگی جس سے تھرپارکر،عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین اور خیرپور متاثر ہوں گے ۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts